ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈوب رہے ہیں بینک: کانگریس

حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈوب رہے ہیں بینک: کانگریس

Mon, 28 Mar 2022 11:37:33    S.O. News Service

نئی دہلی،28؍مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے عوام کی محنت کی کمائی بینکوں کے ذریعے لوٹی جا رہی ہے اور حکومت کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان سنجے نروپم اور پون کھیڑا نے اتوار کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے اِنسولوِنسی اینڈ بینکرپٹسی ایکٹ (دیوالیہ سے متعلق قانون) لا کر ملک کے بینکوں کو لوٹنے کا راستہ نکالا ہے۔ اس قانون کے ذریعے بینکوں کو لوٹنے کا کام مسلسل کیا جا رہا ہے اور ملک کے عوام کی محنت کی کمائی، سرمایہ داروں کے ہاتھوں لٹائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے یہ قانون بنا ہے، تب سے ملک میں 4946 دیوالیہ پن کے معاملے سامنے آئے ہیں اور حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں 457 معاملوں کا تصفیہ ہوا ہے۔ اس تصفیہ کے ذریعے بینکوں کے 8.3 لاکھ کروڑ روپیے کے قرض سے چھ لاکھ کروڑ سے زیادہ ڈوب گئے ہیں۔

کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ گزشتہ ماہ اے بی شپ یارڈ کا 21 ہزار کروڑ روپے کا گھپلے کا پردہ فاش ہوا تھا اور اس بار آٹو پارٹس بنانے والے ایم ٹیک گروپ کی جانب سے بینکوں کو 25 ہزار کروڑ روپیے کا چونا لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کے سبب ملک کا بینکنک سیکٹر لٹ رہا ہے۔ بینکوں کا بھاری قرض ڈوب چکا ہے لہٰذا حکومت فوری طور پر اس معاملے میں وائٹ پیپر لا کر ملک کے عوام کو حساب دینا چاہیے۔


Share: